Offcanvas title

Sports

Entertainment

[elfsight_team_showcase id="2"]

کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

مصنوعی ذہانت (اےآئی) اب ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور ہمارے

Read More

اسپین میں آتشزدگی سے تباہ قصبے کے مکینوں کے نام کروڑوں یورو کی لاٹری نکل آئی

اسپین کا قصبے ‘لا بانیزا’ جو کچھ عرصہ قبل ملک کی تاریخ کی بدترین جنگلاتی

Read More

کراچی میں موسم کا نیا رنگ، پہلی بارش نے سردیوں کا اعلان کر دیا

کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی، جس

Read More
Currently Playing
Currently Playing
Currently Playing

Economy

Islamic

rozbaroz

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 300 ملین ڈالر سے زیادہ کے 2 منصوبوں پر دستخط

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط ہو گئے ہیں، ان منصوبوں کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق منصوبوں کا بنیادی مقصد کلائمیٹ ریزیلینس کا فروغ ہے، یعنی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا ہے، 180.5 ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹرپراجیکٹ پردستخط ہوئے جب کہ 124 ملین ڈالر کے پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ پر دستخط ہوئے۔

معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے جب کہ سندھ اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے بھی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے۔

سیکرٹری اقتصادی امورنے کہا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض جب کہ 0.5 ملین ڈالر کی تکینکی گرانٹ فراہم کرے گا، اس منصوبے سے ٹھٹہ سجاول اور بدین کے اضلاع براہ راست مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا، پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 120 ملین ڈالر قرض جب کہ 4 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا، منصوبے کے لیے پنجاب حکومت بھی 5 ملین ڈالر فراہم کرے گی، اس منصوبے کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور ساحلی آبادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پنجاب زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ زراعت کی جدید کاری اور اخراج میں کمی کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔

Share On Social Media

ENTERTAINMENT

SPORTS

KARACHI

نئے سال کے آغاز پر کراچی کے شہریوں کے لیے خوش خبری

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نئے سال کے آغاز پر شہر قائد میں

Read More

کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کیلیے 2.9 ارب روپے کی منظوری

سندھ کابینہ نے کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کی

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links