5G اسپیکٹرم کی نیلامی، پی ٹی اے نے 10 فرموں کو شارٹ لسٹ کرلیا

وفاقی حکومت نے ملک میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کردیا ہے اور ملک میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈ سروسز کی بہتری کے لیے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کے اجرا کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

5G اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق حکومت پاکستان کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 10 بین الاقوامی کنسلٹنٹس، شراکت دار کمپنیوں اور فرموں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے حکومت پاکستان کو خدمات کی فراہمی کے لیے جن کنسلٹنٹ فرمز اور جوائنٹ وینچرز نے اپنی پیشکشیں جمع کرائی تھیں ان میں ایتھا کنسلٹنگ لمیٹڈ اینڈ اسپیکیور جی ایم بی ایچ، کولیگو کنسلٹنگ لمیٹڈ، کمیونیکیٹرز گلوب (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سیناروا لمیٹڈ، ڈیٹیکون کنسلٹنگ ایف زی ایل ایل سی، وی ٹی ٹی گلوبل این ای اینڈ ایس اور فرنٹیئر اکنامکس لمیٹڈ شامل ہیں

پیشکشیں جمع کرانے والی کمپنیوں میں جے ایچ کے کنسٹرکشن کمپنی بھی شامل تھی جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے غلطی سے اپنی پیشکش پی ٹی اے کو جمع کروائی تھی۔ تاہم پی ٹی اے نے مذکورہ کمپنی کو نکال کر باقی 10 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے
پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ٹی (انٹرنیشنل موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اسپیکٹرم) کے اجرا پر مشاورت کے لیے اظہار دلچسپی (ای او آئی) رواں برس 15 جون کو قومی و بین الاقوامی میڈیا اور پی پی آر اے کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا۔

ہونے والے اشتہارات کے جواب میں ای پی اے ڈی ایس کے ذریعے مختلف معروف مشاورتی اداروں سے مجموعی طور پر 11 ای او آئیز موصول ہوئے۔ پی ٹی اے کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرے گا اور اس کے مطابق شارٹ لسٹڈ کنسلٹنٹس کو آر ایف پی جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں