نیویارک میں پاک بنگلہ دیش وزرائے اعظم کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جمعرات کو جاری […]

ڈرون حملوں کا جواب، پاکستان کے افغانستان میں طالبان فورسز کے 10 ٹھکانوں پر فضائی حملے

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں 10 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں تئیس ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں […]

موٹروے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ بند، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے ایم ون، ہکلہ سے کنڈل تک ایم 14 اور اٹک خورد کے مقام پر جی ٹی روڈ این 5 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان […]

ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز نصب، ریڈ زون سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 1200 کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں اور ریڈ زون کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ اسلام آباد میں […]

احسن آباد واقعہ: جامعہ کراچی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر سیمپل لینے سے انکار

کراچی کے علاقے احسن آباد واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد فارنزک سیمپل جمع کرانے کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ سیمپل جامعہ کراچی میں تاحال جمع نہیں ہوسکے۔ کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے […]

وزیراعظم کی واپسی تک جماعتِ اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، ‘دھرنے جاری رہیں گے’

جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور عوام کو ریلیف کی یقین دہانی پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات تک حکومت کو موقع دیا جائے گا، مناسب ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ملتان سے […]

وزیراعظم شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ، لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے عوامی مطالبات کے لیے جاری لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمان کو بتایا کہ حکومت نے عوام […]

27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج: اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، 25 ہزار اضافی نفری کی تعیناتی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 25 ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، جہاں کنٹینرز کی دیوار لگادی گئیں۔ […]

اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے، ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں جبکہ اندرونِ شہر ہر قسم کی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ پولیس کے مطابق راستوں کی ممکنہ بندش سے متعلق فیصلہ احتجاج کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ […]

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو کسی احتجاج میں شرکت سے روک دیا

 پنجاب حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر 2026 کو جاری کردہ حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام انتظامی محکموں، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل و ضلعی پولیس افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جن کے تحت اسلام آباد کی حدود […]