راچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں الخدمت کراچی کی سرگرمیوں و خدمات کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے۔۔

 کہا کہ الخدمت دیانت و خدمت کا نشان ہے ، جو تعلیم، صحت، یتیم کفالت، صاف پانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، مائیکروفنانس سمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2023 میں کراچی میں 23 لاکھ جبکہ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد نے الخدمت سے فائدہ اٹھایا۔بنو قابل پروگرام کے تحت 48 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے گئے جن میں سے کئی روزگار حاصل کر چکے ہیں۔نوید علی بیگ کے مطابق الخدمت کے تحت ملک بھر میں 56 اسپتال، 277 واٹر فلٹریشن پلانٹس، 64 اسکولز اور 99 اسکل سینٹرز فعال ہیں، جبکہ کراچی میں 5 اسپتال، 69 واٹر پلانٹس، 4 اسکولز،76 مدارس اور 2 اسکل سینٹرز کام کر رہے ہیں ۔ آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر میں 29,926 جبکہ کراچی میں 2,400 بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے ۔ مواخات پروگرام سے 17,424 افراد کو بلاسود قرضے دیے گئے ۔منعم ظفر نے بتایا کہ الخدمت اب تک 25 امدادی کھیپوں میں 4 ہزار ٹن سے زائد سامان فلسطین روانہ کر چکی ہے۔عید پر قربانی کا گوشت بھی بھیجا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ الخدمت والنٹیر پروگرام کے تحت کالجز و یونیورسٹیز کے سیکڑوں طلبہ بطور رضاکار الخدمت سے وابستہ ہیں،ہمارے پاس12ہزارسے زائد رضاکار ہیں، وقتاً فوقتاً 

Leave a Reply