Offcanvas title

Sports

Entertainment

[elfsight_team_showcase id="2"]

اسپین میں آتشزدگی سے تباہ قصبے کے مکینوں کے نام کروڑوں یورو کی لاٹری نکل آئی

اسپین کا قصبے ‘لا بانیزا’ جو کچھ عرصہ قبل ملک کی تاریخ کی بدترین جنگلاتی

Read More

کراچی میں موسم کا نیا رنگ، پہلی بارش نے سردیوں کا اعلان کر دیا

کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی، جس

Read More

سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ پر چین برہم، 2020 کے خونی تصادم کی تلخ یادیں تازہ

بھارتی اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ نے چین میں سخت

Read More
Currently Playing
Currently Playing
Currently Playing

Economy

Islamic

rozbaroz

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links

ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار

ترکیہ میں سکیورٹی فورسز نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کیے گئے۔

یہ کارروائیاں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی یونٹس اور انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دی گئیں، جن کے نتیجے میں ایک ہی دن میں سیکڑوں مشتبہ عناصر کو حراست میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں قدم جمانے یا سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اسی طرح انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

ترک سکیورٹی حکام نے بتایا کہ چند روز قبل بھی استنبول میں کیے گئے چھاپوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد نئے سال پر حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔

ترک حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں سکیورٹی اداروں کی بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے ملک کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے محفوظ رکھا

Share On Social Media

ENTERTAINMENT

SPORTS

KARACHI

کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کیلیے 2.9 ارب روپے کی منظوری

سندھ کابینہ نے کراچی میں صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کی

Read More

کراچی کی عدالت میں رجب بٹ پر تشدد: ’یہ صرف ٹریلر تھا‘

سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر یوٹیوبر ملزم رجب بٹ اور وکلا کے کے

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links