معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر نے بھارتی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور صرف 25 دنوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ فلم کی آمدنی 10 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، فلم نے چوتھے پیر کو تقریباً 10.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس سے ملکی آمدنی 701 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر اس کی کمائی 1,081 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔
نئی فلموں کی نمائش کے باوجود دھرندھر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ رنویر سنگھ کی یہ فلم مسلسل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں اوپر بڑھ رہی ہے اور اب صرف چند فلموں کے ریکارڈ توڑنے باقی ہیں جن میں پشپا 2: دی رول، باہوبلی 2، کے جی ایف: چیپٹر 2، اور آر آر آر شامل ہیں۔
آدتیہ دھر کی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رام پال، آر مادھون، سارہ ارجن اور راکیش بیدی جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔
فلم سازوں نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ ’دھرندر‘ کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
































