Offcanvas title

Sports

Entertainment

[elfsight_team_showcase id="2"]

ماضی کی یاد تازہ؛ نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر،

شہر قائد میں تقریباً نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں آج سڑکوں پر رواں

Read More

امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں بھارت اور امریکا کے تعلقات بدترین

Read More

کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

مصنوعی ذہانت (اےآئی) اب ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور ہمارے

Read More
Currently Playing
Currently Playing
Currently Playing

Economy

Islamic

rozbaroz

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links

سڈنی ساحل واقعے میں ملوث باپ بیٹا کسی دہشت گرد گروہ کا حصہ نہیں، آسٹریلوی پولیس

آسٹریلوی پولیس نے بتایا ہے کہ ساحلی علاقے بونڈائی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث باپ اور بیٹے نے اکیلے کارروائی کی اور وہ کسی بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھے۔

ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 دسمبر کو یہودی فیسٹیول کو نشانہ بناتے ہوئے داعش سے متاثر حملے میں 15 افراد کو قتل کیا۔

فائرنگ سے چند ہفتے قبل دونوں نے جنوبی فلپائن کا سفر کیا تھا، جس کے باعث یہ خدشات پیدا ہوئے تھے کہ ان کے شدت پسند عناصر سے روابط ہو سکتے ہیں، تاہم آسٹریلوی وفاقی پولیس کی کمشنر کرسّی بیرٹ نے کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دونوں افراد اکیلے کارروائی کرتے نظر آتے ہیں اور اس بات کے شواہد موجود نہیں کہ وہ کسی بڑے دہشت گرد سیل کا حصہ تھے یا انہیں کسی اور کی جانب سے حملے کی ہدایت دی گئی تھی۔

کرسّی بیرٹ نے کہا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات جاری رکھے گی کہ دونوں نے فلپائن کے شہر داواؤ کا سفر کیوں کیا، جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وہ اپنے کم بجٹ ہوٹل سے باہر نکلے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ وہ وہاں سیاحت کے لیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں نے اس حملے کی کئی ماہ تک باریک بینی سے منصوبہ بندی کی تھی اور ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں وہ آسٹریلوی دیہی علاقوں میں شاٹ گنز کے ساتھ تربیت لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی جس میں وہ داعش کے جھنڈے کے سامنے بیٹھ کر صیہونیوں کے خلاف بات کر رہے تھے۔

50 سالہ ساجد اکرم حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، وہ بھارتی شہری اور 1998 میں ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا۔

اس کا 24 سالہ بیٹا نوید، جو آسٹریلیا میں پیدا ہوا، حراست میں ہے اور اس پر 15 قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بدھ کو سڈنی میں نیو ایئر ایو کی تقریبات رات 11 بجے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے لیے روک دی جائیں گی۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کرس منس نے بتایا کہ تقریبات کے دوران بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے حملے کے بعد ملک بھر میں اسلحے کی ملکیت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس میں سخت قوانین اور زیادہ سزاؤں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے اسلحہ واپس خریدنے کی ایک بڑے پیمانے کی اسکیم کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ بندوقیں سڑکوں سے ہٹائی جا سکیں۔ یہ 1996 کے بعد سب سے بڑا اسلحہ واپس کرنے کا پروگرام ہے، جب پورٹ آرتھر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد، جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے، آسٹریلیا میں اسلحہ قوانین سخت کیے گئے تھے۔

وزیرِ اعظم نے پولیس اور خفیہ اداروں کے نظام کا بھی جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے سال کے آغاز پر کراچی کے شہریوں کے لیے خوش خبری

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نئے سال کے آغاز پر شہر قائد میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر فراڈ کا نیا طریقہ، صارفین کیسے بچ سکتے ہیں؟

سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے اینکرپشن کو

Read More

555 لاکھ ڈالر تنخواہ، اوپن اے آئی نے اہم منصب کے لیے مضبوط امیدوار کی تلاش شروع کردی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے سیکیورٹی اور ذہنی صحت سے متعلق

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links