پنجاب حکومت نے بڑا کارنامہ انجام دیدیا

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد185 کلو میٹر چھوٹی بڑی تمام سڑکیں صاف کر دی گئیں،مری کے بیشتر حصوں میں ٹریفک کی آمدورفت بحال ہو گئی۔

مری میں متواتر 30گھنٹے برفباری سے سڑکوں پر 2،2فٹ برف جم گئی تھی ،وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ سنو کلیئرنس سیل دن رات متحرک ہے،برف توڑنے اور ہٹانے کے لئے مکینیکل سنو سویپر سڑکوں پر لگا دئیے گئے  ہیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیوی ڈیوٹی بلڈوزر کے ذریعے سڑکوں پر جمی برف کی تہہ کو ہٹا کر راستے کلیئر کئے گئے ،برف باری پر پھسلن سے بچاؤ کے لئے مری کی سڑکوں پر مسلسل نمک پاشی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمد ،ڈی سی مری اور پوری ٹیم سرگرم ہے،ابوظہبی روڈ، پنڈی پوائنٹ،کشمیر پوائنٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بھی برف ہٹانے کے بعد کھول دئیے گئے۔

راولپنڈی ،مری ،کشمیر روڈ اور دیگر کئی طویل راستے مکمل کلیئر ہیں ،ٹریفک بحال کر دی گئی،لوئر ٹوپا تا پتریا ٹہ تک 15کلو میٹر سڑک کھول دی گئی ،کوہالہ بریج تا چھینکاگلی اپر دیوار تک ٹریفک بحال ہے۔

کلڈانہ تاباڑیاں، بانتھرا تا لارنس کالج، ڈی چوک، سی ایم ایچ چوک تا چھینکاگلی کی ٹریفک بھی بحال ہے،مال روڈ، ہال روڈ، بینک روڈ، امتیاز شہیدروڈ، مثیاری لنک روڈ، کارٹ روڈ بھی کلیئر کر دیئے گئے۔

مین جناح روڈ، موچی منڈی روڈ، گھوڑا گلی روڈ،موہڑ شریف روڈ، خالد روڈ، سنی بینک پر بھی ٹریفک بحال ہے،ہل ڈوھلوں روڈ،خانی تک روڈ گہیل ڈھانڈا روڈ، سراسی روڈ،کشمیری بازار سے برف ہٹا دی گئی۔کوٹلہ ستیاں اور مضافاتی علاقے بھی کلیئرہیں، برف ہٹا کر سڑکیں صاف کر دی گئیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

TECHNOLOGY

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.