اے آئی ٹولز کے ذریعے خفیہ معلومات چوری ہونے کا انکشاف، 3 ہوسٹنگ کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں

مقبول مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز استعمال کرنے والے صارفین کی خفیہ معلومات کے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی کو بھیجے جانے والے سوالات اور ہدایات تین مختلف ہوسٹنگ کمپنیوں میں سائبر حملوں کے دوران چوری کیے جاتے رہے، جبکہ متعلقہ کمپنیوں کو اس کا علم بھی نہیں تھا۔

سائبر سیکیورٹی محقق ایچ ڈی مور کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران مقبول اے آئی سروسز کو تقریباً 20 لاکھ پرامپٹس بھیجے گئے۔ ہر پرامپٹ میں ایک منفرد خفیہ معلومات، مثلاً اے ڈبلیو ایس کی، پاس ورڈ یا پوشیدہ لنک شامل کیا گیا تاکہ محققین معلوم کرسکیں کہ ان معلومات تک کس نے رسائی حاصل کی۔

19 نومبر کو ڈریگوس بلاگ پر شائع ہونے والی تحقیق میں 3 ایسی ہوسٹنگ کمپنیوں میں جاری سائبر حملوں کا پتا چلا جو دیگر کاروباری اداروں کے لیے اے آئی ماڈلز چلاتی ہیں۔ حملہ آور ان کمپنیوں کو موصول ہونے والی درخواستوں کی خفیہ نقول بنا رہے تھے اور تینوں کمپنیوں کو اس سرگرمی کا علم اس وقت ہوا جب ڈریگوس نے انہیں آگاہ کیا۔

تحقیق کے مطابق سب سے بڑے واقعے میں حملہ آوروں نے اے ڈبلیو ایس کیز کی سیکڑوں تفصیلات چوری کیں، جن میں سے بعض کو چند گھنٹوں کے اندر آزمایا گیا اور دسیوں ہزار اے پی آئی کالز کی گئیں۔

یکم نومبر سے حملہ آوروں نے آرٹیکس نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی پینیٹریشن ٹیسٹنگ ٹول بھی استعمال کیا، جس کا حال ہی میں یورپی کمیشن پر سائبر حملے سے تعلق سامنے آیا تھا۔ ڈریگوس کے مطابق چونکہ آزمائشی خفیہ معلومات کو حقیقی صارفین کی درخواستوں کے ساتھ ملایا گیا تھا، اس لیے غالب امکان ہے کہ حقیقی صارفین کے پرامپٹس بھی نقل کیے گئے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی ایپلی کیشنز اکثر صارفین کی درخواستیں براہ راست اے آئی ماڈل تک پہنچانے کے بجائے مختلف روٹرز اور تھرڈ پارٹی فراہم کنندگان کے ذریعے بھیجتی ہیں۔ اس دوران ہر درمیانی کمپنی کو صارف کی مکمل ہدایات اور فراہم کردہ معلومات تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق سخت ترین پرائیویسی سیٹنگز بھی معلومات کے افشا ہونے کو نہیں روک سکیں۔ ایک چینی اے آئی لیب نے اپنے ماڈلز کو بھیجے گئے نصف سے زیادہ پرامپٹس میں موجود پوشیدہ لنکس تک رسائی حاصل کی، جن میں تقریباً دو تہائی ایسے پرامپٹس بھی شامل تھے جن پر ڈیٹا جمع نہ کرنے یا زیرو ڈیٹا ریٹینشن کی پابندی عائد تھی۔

محققین کے مطابق امریکی ری سیلرز کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں میں بھی ایسا ہی ہوا، جبکہ ایک پوشیدہ لنک 24 روز بعد ایک چینی کمپنی کی چیٹ میں سامنے آیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اے آئی پرامپٹس میں پاس ورڈز، اے پی آئی کیز یا نجی لنکس ہرگز شامل نہ کریں، خصوصاً خودکار طریقے سے کام کرنے والے اے آئی ایجنٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ ماہرین کے مطابق اے آئی ماڈلز براہ راست ان کے اصل ڈویلپرز سے حاصل کرنا بھی معلومات کے افشا ہونے کے خطرات کم کرسکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.