وزیراعظم سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک 2 پر کام تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ موجود تھے۔  ملاقات میں وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 75 ویں سالگرہ پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے اور پائیدار پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا بھی اعادہ کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

اسمبلی کمیٹی کے الیکٹرک پر شدید برہم: سی ای او کے وارنٹ گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں جاری غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران پر سندھ اسمبلی کی خصوصی

Read More

فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں “ویمنز لیڈرشپ اینڈ اکنامک فورم” کا کامیاب انعقاد

، فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں قائدین، جدت پسندوں اور سماجی رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پلس صارفین کے لیے ایموجی ری ایکشنز میں بڑی سہولت

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی تخصیصی سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے

Read More

شیاؤمی 18 پرو اور پرو میکس متعارف، جدید خصوصیات اور قیمت سامنے آگئی

شیاؤمی نے چین میں اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز 18 پرو اور 18 پرو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.