واٹس ایپ: لنکڈ ڈیوائسز پر چیٹ بند ہو جائے گی، یہ فیچر کس کا راستہ روکنے کے لیے ہے؟

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر ’ریسٹرکٹڈ چیٹ‘ متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت ایک بٹن آن کرنے پر آپ کی لنکڈ ڈیوائسز اس چیٹ کو نہیں پڑھ سکیں گی۔

یہ فیچر فی الحال کچھ اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے رول آؤٹ کیا جا رہا ہے۔

ریسٹرکٹڈ چیٹ دراصل ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کا نیا نام ہے۔ واٹس ایپ نے یہ نام اس لیے تبدیل کیا کیونکہ کچھ صارفین سمجھ رہے تھے کہ اس فیچر کے بغیر ان کی چیٹس محفوظ نہیں حالانکہ واٹس ایپ پہلے ہی تمام چیٹس اور کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ بنا رہا تھا۔

نئے نام کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ یہ سیکیورٹی نہیں بلکہ اختیاری کنٹرول کا فیچر ہے۔ یہ پہلی بار بیٹا ورژن 2.25.36.4 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ ریسٹرکٹڈ چیٹ کیسے آن کریں؟
آپ چیٹ انفو اسکرین سے ’ریسٹرکٹڈ چیٹ‘ کو فعال کر سکتے ہیں۔ یہ بائی ڈیفالٹ بند ہوتا ہے اور آپ کو اسے خود آن کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے: کیا آپ کا واٹس ایپ کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے؟ ایک سیٹنگ چیک کریں، حقیقت سامنے آجائے گی

یہ فیچر گوگل پلے پر بیٹا ورژن 2.25.39.11 میں دستیاب ہے۔ فی الحال یہ صرف انفرادی چیٹ میں کام کرتا ہے گروپ چیٹس میں نہیں۔

جب کوئی چیٹ ریسٹرکٹڈ ہو جاتی ہے تو اس کے قوانین چیٹ کے تمام شرکا پر لاگو ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ اس چیٹ کے میڈیا کو گیلری میں بیک اپ کرنا بند کر دیتا ہے۔ کوئی بھی چیٹ کو ایکسپورٹ نہیں کر سکے گا۔ اس چیٹ میں میٹا اے آئی فیچرز غیر فعال ہو جائیں گے۔ اور یہ چیٹ کسی بھی کنیکٹڈ ڈیوائس پر دستیاب نہیں ہوگی۔

چیٹ میں ایک سسٹم میسج ظاہر ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ تمام پیغامات صرف پرائمری ڈیوائس پر ہی بھیجے اور وصول کیے جا سکتے ہیں۔

پرانے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کے تحت چیٹس لنکڈ ڈیوائسز پر دستیاب رہتی تھیں لیکن اب یہ نئی پابندی لگائی گئی ہے۔

غیر سرکاری کلائنٹس اور اے آئی ایجنٹس چیٹس پڑھنے کے لیے لنکڈ ڈیوائسز کا سہارا لیتے ہیں۔ اس لنک کو ختم کرنے سے ریسٹرکٹڈ چیٹس کے لیے یہ راستہ بند ہو جاتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.