چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے، عوام نئے انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شارع فیصل پر حقیقی ریفرنڈم کے ذریعے اپنی حمایت کا اظہار کریں، کراچی وفاق کو 66 فیصد جبکہ سندھ کو 97 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے پھر بھی شہر کو بنیادی سہولیات اور جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام اور چند خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، مردم شماری میں کراچی کی اصل آبادی کم ظاہر کرنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ آبادی کے تناسب سے اختیارات اور وسائل کی فراہمی شہری سندھ کا حق ہے۔





































