علی الحسن العلی کیراج کے افتتاح پر ملک تصدق حسین اعوان کا کمیونٹی اور کاروباری دوستوں کے لیے افطار کا اہتمام۔

دوبئی(عارف محمود قریشی اوورسیزبیوروچیف) معروف بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹر ملک گروپ آف ٹرانسپورٹ کمپنی ملک تصدق حسین اعوان کی جانب سےان کےعلی الحسن العلی کیراج و سروس سٹیشن راس الخور میں حلقہ احباب چکوال و کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز حضرات کے اعزاز میں شاندار افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔


جس میں ملک گروپ آف ٹرانسپورٹ کمپنی کے جنرل مینجر راجہ رضوان حسین کے اکلوتےکم عمر صاحبزادے پرنس راجہ محمد ولید نے بطور میزبان شرکت کی۔اس پروقار افطار ڈنر کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سےکیا گیا جس کا شرف خرم عباس نے کیااور افضل ذکر پاک کلمہ شریف، ختم خواجگان شریف اور نعت رسول مقبولؐ کے ساتھ کیا گیا جس کی سعادت ابوظہبی سے آۓ ہوۓخلیفہ محمد سلیمان نقشبندی، محمد جاوید نقشبندی اور نعت خوان ساجد محمود نقشبندی نے حاصل کی۔جبکہ نقابت کے فرائض چوہدری زعفران مغل نے ادا کئے۔دوبئی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوۓ ملک تصدق حسین اعوان نے شرکا کی آمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یواےای کی گورنمنٹ کا بہتر کاروباری ماحول مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔حافظ اکرام کرسال، انجینیئراختر سرور، چوہدری نثار، ملک آصف، عمران عباس سمیت دیگر کاروباری حضرات اور حلقہ احباب نے گفتگو کرتے ہوئے ملک تصدق حسین اعوان کے نئے بزنس سیٹ اَپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس تقریب میں چکوال بھر کے معزز کاروباری شخصیات نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔اور ملک تصدق حسین اعوان نے یو اے ای میں نیزہ بازی ثقافت سے تعلق رکھنے والے احباب اور ٹینٹ پیگنگ کمیٹی کو بھی مدعو کیا تھاجنھوں نے بھرپور شرکت کی۔کاروبای برادری کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی جس سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔اس افطار ڈنر کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا جسمیں مختلف قسم کی پاکستانی اورعربی پکوان سمیت فاسٹ فوڈ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی جس کے بعد چکوال سے تعلق رکھنے والے احباب رات گئے تک تقریب میں موجود رہے اور باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔اس تقریب میں چکوال سمیت پاکستان اور دیگر ممالک کی کاروباری شخصیات اور معزیزین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔میزبانی کے فرائض راجہ محمد رضوان، محمد ثقلین مہرو، چوہدری نثار چکرال، ملک سعد اعوان اور چوہدری ضامن عباس نے ادا کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثار چکرال اور محمد ثقلین مہرو نےبھی ملک تصدق حسین اعوان کی جانب سے مہمانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اپنے مختصر خطاب میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آخر میں خلیفہ محمد سلمان نقشبندی نےعالم اسلام اور تمام مسلمانوں کے لیےاور ملک تصدق حسین اعوان کے کاروبار کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں