پاکستانی فری لانسرز نے جولائی میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما لیے

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں 175 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق فری لانس خدمات کے ذریعے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن جولائی 2026 میں بڑھ 175ملین ڈالر ہوگئی جو 2025 کے اسی مہینے میں 120 ملین ڈالر تھی، اس طرح تقریباً 45.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے  فری لانس ایکسپورٹ کی آمدن میں مسلسل اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے خود روزگار کے ذریعے ملک کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔ 

جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا

انہوں نے کہا کہ فری لانس آمدن کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے  نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل مہارتوں میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ بین الاقوامی فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر مؤثر مقابلے کے لیے نوجوانوں کو بزنس ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشن اور کلائنٹ مینجمنٹ سمیت تقاضوں کے مطابق تکنیکی اور سوفٹ اسکلز کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہنرمند نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں  پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن پہلی بار فری لانسرز کی خدمات کے قومی اعتراف کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کررہی ہے جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فری لانسرز کو خدمات کے اعتراف کے طور پر  اہوارڈز دیئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 

جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.