کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر کار شوروم مالک کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر کار شوروم مالک کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، مقتول عالم خان بینک سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے لے کر نکلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رقم چھینے کی واردات کے دوران کار شوروم کے مالک 28 سالہ عالم خان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے نجی بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی، مقتول عالم خان بینک سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے لیکر نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مشکوک شخص کو بینک میں مختصر وقت کے لیے داخل اور بینک سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کو مشکوک شخص پر مقتول عالم خان کے پاس رقم کی موجودگی کی اطلاع اپنے ساتھی کو دینے کا شبہ ہے، مشکوک شخص نجی بینک کے باہر نکلنے کے بعد ایک گاڑی میں بیٹھا گاڑی میں اس کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

فوٹیج کے مطابق مشکوک افراد گاڑی میں اپنی پوزیشن بھی تبدیل کرتے رہے، پولیس کو شک ہے ملزمان کے کچھ ساتھی سامنے موٹر سائیکل پر بھی تھے، گاڑی میں سوار مشکوک ملزمان گاڑی سے اتر کر موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور واردات انجام دی۔

پولیس واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کر رہی ہے ہیں کار شوروم کے مالک 28 سالہ عالم خان کے قتل کا مقدمہ تدفین کے بعد درج کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں