واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے تحت صارفین چیٹ کھولے بغیر ہی حالیہ تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیکرز کی جھلک دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن2.26.32.11  میں چیٹ لسٹ کے اندر میڈیا پری ویو کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

فی الحال چیٹ لسٹ میں اگر کسی گفتگو کا تازہ ترین پیغام تصویر یا ویڈیو ہو تو واٹس ایپ صرف فوٹو یا ویڈیو کا لیبل دکھاتا ہے۔ صارف کو میڈیا کی نوعیت یا مواد جاننے کے لیے چیٹ کھولنا پڑتی ہے۔

نئے فیچر کے بعد میڈیا لیبل کے ساتھ ایک چھوٹا سا تھمب نیل پری ویو بھی دکھائی دے گا۔ اگر تازہ ترین پیغام تصویر ہو تو فوٹو کے ساتھ تصویر کی چھوٹی جھلک جبکہ ویڈیو کی صورت میں ویڈیو لیبل کے ساتھ اس کا پری ویو نظر آئے گا۔

اس تبدیلی سے صارفین کو چیٹ کھولے بغیر یہ اندازہ لگانے میں آسانی ہوگی کہ حال ہی میں کس گفتگو میں کس نوعیت کا میڈیا شیئر کیا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جبکہ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی سے متعلق حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

TECHNOLOGY

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.