عمران خان کی اسپتال منتقلی کا حکم، اسپتال کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے، جیل ذرائع

سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا حکم نامہ تاحال جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا تاہم جیل ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔ 

جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام اباد کے نجی اسپتال منتقل کرنے کے حکم کے معاملے پر بتایا کہ اڈیالہ جیل کو تاحال تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ تحریری حکم نامہ ملنے پر انتظامات کیے جائیں گے اور نجی اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار انتظامی ہے اور اسپتال کو سب جیل قرار دینے پر اڈیالہ سے 20 رکنی اسٹاف بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل جائے گا۔

اس حوالے سے جیل ذرائع نے کہا کہ اسٹاف میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، خانساماں اور دیگر عملہ جائے گا اور عمران خان اسپتال میں رہ کر بھی جیل کی تحویل میں ہوں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی سیکیورٹی انتظامات ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہوگی اور اسپتال میں سیکیورٹی مخصوص کمرے یا وارڈ میں جیل پولیس کے حوالے ہوگی۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتال کی آوٹر سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے پاس ہوگی، اسپتال میں بانی پر جیل مینوئل لاگو ہوگا اور دیگر انتظامات سپریم کورٹ حکم نامہ ملنے پر کیے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

گل پلازہ متاثرین کے لیے ایکسپو سینٹر میں بازار قائم، عید تک دکانیں بحال ہو جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے ایکسپو سینٹر

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

اوپن اے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے

Read More

نیا اے آئی ٹول انتہا پسندی روکنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی کمپنی تھرو لائن ایک نیا ٹول تیار کررہی ہے جو صارفین میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.