Offcanvas title

Sports

Entertainment

[elfsight_team_showcase id="2"]

سال 2025 کی اہم ایجادات

سال 2025 ٹیکنالوجی، سائنس اور ایجادات کے لحاظ سے ایک اہم سال ثابت ہوا ہے جس

Read More

بنگلادیش؛ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا گیا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل عرصے سے علالت کے بعد آج صبح اپنے

Read More
Currently Playing
Currently Playing
Currently Playing

Economy

Islamic

rozbaroz

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links

کراچی، تیز رفتار سوزوکی نے معمر خاتون کو کچل دیا، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا، ویڈیو وائرل

شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 کی مارکیٹ کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے شہریوں کو لرزا کر رکھ دیا۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معمر خاتون کمسن بچے کا ہاتھ تھامے گلی سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران عقب سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔

حادثے میں معمر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور خاتون کو کچلنے اور سڑک پر گرے کمسن بچے کے اوپر سے گاڑی گزارنے کے بعد فرار ہو گیا۔

افسوسناک منظر کے باوجود کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فوٹیج میں واقعے کے فوراً بعد گلی میں موجود افراد کو جمع ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او مدینہ کالونی حاکم داد کے مطابق سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کی شناخت عادل کے نام سے ہو گئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ زبیدہ بی بی کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے اہلِ خانہ تاحال قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں، تاہم انہیں مقدمہ درج کرانے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں

Share On Social Media

ENTERTAINMENT

SPORTS

KARACHI

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links