پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے تمام مقدمات اب واٹر کارپوریشن ایکٹ کے تحت اس تھانے میں درج ہوں گے ۔ تھانے کے قیام سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف تفتیش اور قانونی کارروائی کا عمل تیز ہونے کی توقع ہے ۔ میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے خصوصی تھانے کا افتتاح کیا اور خبردار کیا کہ پانی چوری اور سرکاری آبی وسائل کے غیر مجاز استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ میئر نے کہا کہ واٹر کارپوریشن نے پانی چوری، غیر قانونی کنکشنز اور ہائیڈرنٹس مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار واٹر کارپوریشن ایکٹ کے تحت خصوصی تھانہ قائم کیا گیا ہے ، جسے مکمل قانونی اختیارات حاصل ہیں۔ اب پانی چوری سے متعلق تمام مقدمات اسی خصوصی تھانے میں درج کیے جائیں گے جس سے مقدمات کے اندراج، تفتیش اور قانونی کارروائی کا عمل مزید تیز، شفاف اور مؤثر ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خصوصی تھانے کے ذریعے پانی چوری، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے قیام اور سرکاری پانی کے غیر مجاز استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.