ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، سفارتی حل کیلیے پرعزم ہیں؛ امریکی حکام

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں امریکا اب بھی سفارتی حل کے لیے پرعزم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کے پرامن حل کا خواہاں ہے، تاہم اس کا مؤقف بدستور واضح ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی حکام کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا اور ایران نے بھی جوابی کارروائی میں کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث خطے میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہوگئی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانیوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ استعمال کرتے۔

Share On Social Media

KARACHI

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

امریکی جامعات کے محققین نے مصنوعی ذہانت کے جدید نظاموں میں ایک غیر متوقع اور

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.