حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

 حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔

حکومت کی جانب سے دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا

اجلاس کے مطابق نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہوں گے۔

ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گی، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہوں گے، فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہوں گے۔

کمیٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.