عید الاضحیٰ پر گوشت کھانے کے محفوظ طریقے

عید قرباں کے نام کے ساتھ ہی گوشت کے لذیذ پکوانوں کا تصور بھی سامنے آنے لگتا ہے۔ لیکن گرمیوں کے موسم میں ان لذیذ پکوانوں کا زیادہ استعمال معدے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام پر بھی بوجھ ڈال سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق، اس کا سب سے بہترین اور آسان حل ہمارے کچن میں موجود دیسی مسالوں کا درست استعمال ہے۔ یہ مسالے نہ صرف گوشت کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ بدلتے موسم کی بیماریوں کے خلاف ایک قدرتی ڈھال کا کام بھی کرتے ہیں۔

عید کے گوشت کی وجہ سے جسم میں گرمی اور تیزابیت بڑھ سکتی ہے، لیکن اگر ہم روایتی مسالوں کو جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ اینٹی بائیوٹک کا کام کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، دار چینی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سردی اور زکام کے خلاف مدافعت پیدا کرتی ہے۔

کالی مرچ، جسے گرم مسالے کی جان کہا جاتا ہے، گلے کی سوزش کو ٹھیک کرنے اور سینے کی جکڑن کو دور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ فرائی گوشت یا کباب پر کالی مرچ چھڑک کر کھانے سے گوشت کا بھاری پن ختم ہو جاتا ہے۔

اس موسم میں چھوٹی الائچی اور سونف کا استعمال قہوے کی شکل میں کرنا جادوئی اثر دکھاتا ہے۔ الائچی منہ کی بدبو اور کھانسی کو روکتی ہے جبکہ سونف معدے کی جلن کو دور کر کے خون کو صاف کرتی ہے۔

اگر عید کے بھاری کھانے کے بعد ادرک، سونف اور الائچی کا قہوہ پیا جائے تو یہ گلے کے انفیکشن کو ختم کرتا ہے اور ہاضمے کو تیز کرتا ہے۔

زیرہ اور خشک دھنیا جگر کو طاقت دیتے ہیں اور گوشت کی گرمی کو معتدل کرتے ہیں، جس سے عید کے دنوں میں جلد پر ہونے والی خارش یا الرجی سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

ماہرینِ صحت نے کلونجی، لونگ اور میتھی دانے کے استعمال پر بھی زور دیا ہے۔ کلونجی کو ہر مرض کا علاج مانا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کی قوت مدافعت کو اس حد تک بڑھا دیتی ہے کہ بدلتے موسم کے جراثیم جسم پر اثر نہیں کر پاتے۔

دانت کے درد اور سانس کی نالی کی صفائی کے لیے لونگ کا استعمال گوشت کے سالن میں لازمی کرنا چاہیے۔ عید کے پکوانوں میں ہلدی، ادرک اور لہسن کا استعمال عام دنوں سے دگنا کر دینا چاہیے، کیونکہ یہ تینوں مل کر گوشت کے بھاری پن کو مارتے ہیں ۔

عید کی خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مسالوں کا اعتدال میں استعمال کریں اور رات کو ہلکے قہوے کا استعمال لازمی رکھیں تاکہ صحت بھی اچھی رہے اور عید کا لطف بھی برقرار رہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.