رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے اجرا کی روک تھام کے لئے اپنی جاری کوششوں کے تحت تمام موبائل فون آپریٹروں کو ملک بھر میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سموں کی فروخت معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق ان ہدایات کے تحت تمام مجاز سم فروخت مراکز، خصوصاً فرنچائزز اور ریٹیلرز مقررہ اوقات کی پابندی کے پابند ہوں گے۔

ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیلی کام قوانین اور ضوابط کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مجاز سیلز آؤٹ لیٹس سے مقررہ اوقات کے دوران سم خریدیں اور سم کی فعالیت سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں۔

علاوہ ازیں شہری ان ہدایات کی خلاف ورزی کی اطلاع پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ، پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ (واٹس ایپ: 03150055055) یا ٹول فری نمبر080055055 کے ذریعے دیں۔

یہ اقدام صارفین کے تحفظ، سموں کے غیر قانونی استعمال کی مؤثر روک تھام، اور پاکستان میں محفوظ، شفاف اور قابلِ اعتماد ٹیلی کام نظام کے فروغ کے لئے پی ٹی اے کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً

Read More

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.