قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنے اور گلانے کے آسان طریقے

گوشت کو جلد گلانا بسا اوقات نہایت مشکل ہوجاتا ہے‘ سب سے پہلے تو کوشش کریں کہ گوشت ہلکی آنچ پر گلا لیں اس طرح سے پکائے ہوئے گوشت کا لطف ہی علیحدہ ہوتا ہے۔

بصورت دیگر چند اہم اور آسان ٹپس پیش خدمت ہیں ’مثال کے طور پر خربوزے کے چھلکے سکھائیں اور انہیں پیس کر رکھ لیں‘ جب گوشت جھٹ پٹ گلانا ہو تو دو سے تین چٹکی گوشت میں ڈال دیں جس دیگچی میں گوشت پکا رہے ہوں اس کے ڈھکن پر پان میں کھانے والا چونا لگائیں اور کوئی بھاری چیز ڈھکن کے اوپر رکھ کر گوشت گلا لیں۔

کچے پپیتے کو چھلکے سمیت سکھائیں اور پیس کر استعمال کریں۔ تھوڑی سی کچری گوشت پر لگا کر کم از کم 2 گھنٹوں کیلئے رکھ دیں، پھر پکائیں گوشت نہ صرف جلدی گلے گا بلکہ اس کا ذائقہ بھی شاندار ہوگا۔ اس کے علاوہ چھالیہ کے دو چار ٹکڑے کاٹ کر سالن میں ڈال دیں۔ اگر گوشت جلدی نہ گل رہا تو اس میں انجیر ڈال دیں گوشت جلدی گل جائے گا۔ سخت گوشت جلدی گلانا ہو تو گوشت میں گڑ ڈال دیں جبکہ ادرک یا سرکہ ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

گوشت کو محفوظ رکھنے کے طریقے

گوشت کو فریج سے باہر کئی دنوں تک تازہ رکھنے کیلئے گوشت کے پسندے بنالیں اور انہیں دھوپ میں سکھالیں، گوشت کی مقدار کی مناسبت سے کوئلہ لے کر کوٹ لیں اور گوشت کے خشک پسندوں کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر پسے ہوئے کوئلے میں دبا دیں۔ پکاتے وقت پہلے ٹھنڈے اور پھر گرم پانی میں ڈال کر نکال لیں۔

کچھ ایسے طریقے ضرور معلوم ہونے چاہئے جو قربانی کے گوشت کو خراب ہونے سے بچا سکیں۔

مثال کے طور پر ململ کے کپڑے کو سرکہ اور پانی میں ڈبو کر گوشت کے اوپر ڈال دیں تو گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔ گوشت میں نمک اور ایک پیالی پانی ڈال کر اُبالیں، اسے 24 گھنٹے کے بعد دوبارہ گرم کر لیں۔ اس طرح گوشت تین چار دن تک بغیر فریج کے رہ سکتا ہے۔ گوشت کے ٹکڑے کر کے نمک اور سرکہ لگائیں، چھری یا کانٹے سے گہرا کٹ لگائیں، پھر ہلکا سا تیل لگا کر رکھ دیں، اس سے گوشت پر پپٹری نہیں جمتی۔ پہاڑی علاقے میں لوگ گوشت کے پارچے پہاڑیوں پر سکھا کر محفوظ کرتے ہیں ان پر نمک ضرور لگاتے ہیں‘ سوکھا ہوا یہ گوشت لذیذ ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.