فنڈز نہ ہونے سے منور چورنگی انڈر پاس تعطل کاشکار

بروقت فنڈز سے منصوبہ جون تک مکمل کرلیں گے ،ڈی جی کے ڈی اے کمشنر کاکریم آباد انڈر پاس کا بھی دورہ ، مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، واٹر بورڈ کے افسران سمیت چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی نے کریم آباد انڈر پاس اور منور چورنگی انڈر پاس کا دورہ کیا اور وہاں کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کریم آباد انڈر پاس اور اس سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں، اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تعمیراتی منصوبے کو تیز کرنے پر زور دیا، اور کریم آباد انڈر پاس کو شہریوں کی آمد و رفت کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

بعد ازاں کمشنر کراچی سید حسن نقوی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کے ہمراہ گلستان جوہر میں واقع منور چورنگی انڈر پاس کا دورہ کیا، اور وہاں جاری کاموں تعمیراتی کو سراہا، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کمشنر کراچی کو بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہے بروقت فنڈز کی ادائیگیاں کردی جائے تو ہم یہ منصوبہ جون2026ء تک مکمل کرلیں گے جس سے یہ منصوبہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے جلد میسر آسکے گا۔اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے منور چورنگی پر واقع انڈر پاس کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی وہ اسی دل جوئی کے ساتھ کام کرتے رہے تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.