پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج ہوگا، فیلڈ مارشل و وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر استنبول پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ استنبول آمد پر ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامی امور بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ایرگینے اور دیگر اعلیٰ ترک حکام نے ان کا استقبال کیا، استنبول پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی سلامتی، امن و خوش حالی کے لیے دعا کی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعا کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ میں اپنے سرکاری دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات انجام دیں گے۔

اسی ضمن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ فیلڈ مارشل ترکیہ میں اپنے سرکاری دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت

Read More

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران شہر قائد میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کی مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ واچ ہائی بلڈ پریشر کی علامات کی نشاندہی کر سکے گی

گوگل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام اسمارٹ واچ میں

Read More

سائبر کرائم کی روک تھام، این سی سی آئی اے کو پاکستان سائبر پولیس بنانے کی تجویز

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.