امریکی طیارے کے پائلٹ کو پکڑ کر لانے والے کو ہزاروں ڈالر انعام دیا جائے گا؛ ایران

ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یہ طیارہ F-15 تھا جس کا پائلٹ تاحال لاپتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کے امریکی پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ جس کے لیے امریکی جہاز اور ڈرونز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

جس پر ایرانی میڈیا پر اعلان کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے کے پائلٹ کو پکڑ کر لانے والے یا اس کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لاپتہ امریکی عملے کے ارکان کو تلاش کریں اور انہیں حوالے کرنے پر انعام دیا جائے گا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ دشمن کے پائلٹ یا پائلٹس کو زندہ پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے یا فوجی اداروں کے حوالے کریں گے تو آپ کو قیمتی انعام دیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبہ کوہگیلویہ و بویراحمد کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی امریکی پائلٹ” کو پکڑ کر حوالے کرے گا اسے 10 ارب تومان تقریباً 76 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

قبل ازیں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ وسطی علاقے میں مار گرائے جانے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔

جس کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں اور پاسدارانِ انقلاب نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جبکہ مقامی آبادی کو بھی اس تلاش میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

TECHNOLOGY

اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

برطانیہ میں مالیاتی ریگولیٹرز اور سائبر سیکیورٹی حکام نے کمپنی اینتھروپک کے جدید مصنوعی ذہانت

Read More

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.