دولہا، دلہن کی بالی ووڈ فلم ’ اینیمل’ کے سین کی طرح انٹری، ویڈیو وائرل

دولہا اور دلہن کی شادی میں رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل کی مشین گن‘ اسٹائل میں انٹری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ایک جوڑے کی شادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں بلاک بسٹر فلم اینیمل کے آئیکونک سین کی طرح انٹری کرتے ہوئے دیکھا گیا.
ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کے مقام پر ڈرامائی انداز میں انٹری کرتا ہے، یہ انٹری 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’ اینیمل’ سے متاثر ہو کر کی گئی۔

شادی کے دن جوڑے نے خاص طور پر ایک ایسی پروپ مشین تیار کروائی جو فلم میں دکھائی گئی مشین گن کا چھوٹا نمونہ لگ رہی تھی.

ویڈیو میں جوڑا ایک بڑی مشین گن کے پیچھے بیٹھا دکھائی دیتا ہے، جس کے اطراف سے دھواں نکل رہا ہے جبکہ پس منظر میں فلم کا گانا ”ارجن ویلی“ چل رہا ہے۔ کلپ انٹرنیٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور صارفین نے اسے جوڑے کا عجیب و غریب اسٹنٹ کہا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ ”کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا تصور کریں جو یہ سمجھتا ہے کہ جانور اچھا تھا۔“ “کوئی دماغ والا ایسا کیوں کرے گا؟ تصور کریں کہ وہ 5 سال بعد یہ دیکھ رہے ہیں، “۔
ایک اور صارف نے لکھا۔اگرچہ کچھ لوگ نوبیاہتا جوڑے کے ناقابل فراموش انٹری کرنے کے خیال سے متاثر نظر آئے لیکن زیادہ تر صارفین نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر وہ شرمندگی کا شکار ہوئے۔

انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کی انفرادیت کے بجائے، اس کے عجیب و غریب بالی ووڈ انداز پر لوگوں کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں