پاکستانیوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بےنقاب

پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بےنقاب ہوگیا، ایف آئی نےسہولت کاری میں ملوث ملزم کو تحویل میں لے لیا۔

ایف آئی اے کےمطابق مہتاب ،محمد خلیق ،گل شامیر ،وسیم ،علی حسن ،بلاول اقبال اور عمر فاروق نجی ایئرلائنزکی دو پروازوں سے اسلام آباد پہنچے تھے،عبدالغفار نامی سہولت کار بھی ان کے ہمراہ تھا، پوچھ گچھ کے دوران مسافر وں نےبتایا کہ وہ براستہ دبئی سینیگال گئےتھے،وہاں سے غیرقانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

مسافروں نے ایجنٹس سے اسپین جانے کیلئےلاکھوں روپےفی کس میں معاملات طے کئے تھے،مسافروں سے ایجنٹوں اورسہولتکاروں کےمتعلق مزیدمعلومات لے جا رہی ہیں،مسافر گجرات ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، منڈی بہاالدین،ناروال ،راولپنڈی کےرہائشی ہیں،ابتدائی تفتیش کےمطابق ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں