Offcanvas title

Sports

Entertainment

[elfsight_team_showcase id="2"]

سال 2025 کی اہم ایجادات

سال 2025 ٹیکنالوجی، سائنس اور ایجادات کے لحاظ سے ایک اہم سال ثابت ہوا ہے جس

Read More

بنگلادیش؛ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا گیا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل عرصے سے علالت کے بعد آج صبح اپنے

Read More
Currently Playing
Currently Playing
Currently Playing

Economy

Islamic

rozbaroz

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links

کیا پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ملازمتوں کے مواقع۔؟

وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 500 کا کوٹہ مختص کر دیا۔ترجمان کے مطابق اٹلی کی جانب سے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے روزگار کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر سال 3 ہزار 500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی جا سکیں گے، 1500 پاکستانی سیزنل جبکہ 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ کے تحت روزگار حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اٹلی سے پاکستان کے لیے نوکریوں کا کوٹہ مختص کرنے کی خصوصی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے، اٹلی کی جانب سے پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جہاں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق ویلڈرز، ٹیکنیشنز، شیف، ویٹرز، ہاو¿س کیپنگ سٹاف، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشنز، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں، اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ الاٹ کیا ہے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی جانب سے پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کا کوٹہ مختص ہونا پوری قوم کے لیے خوش آئند خبر ہے، طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں جو یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے جبکہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے اپنے دروازے کھولیں گے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Share On Social Media

ENTERTAINMENT

SPORTS

KARACHI

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Rozbaroz is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.

Pages

Links