فوجی آپریشنز سمیت تمام باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، وادی تیرہ میں برفباری کے دوران نقل مکانی معمول ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ برفباری کے دوران وادی تیراہ سے نقل مکانی ہرسال کا معمول ہے، اس کا آپریشن سے کوئی تعلق ہے نہ ہی فی الحال کوئی آپریشن کیا جا رہا ہے،  خیبرپختونخوا حکومت اور اور جرگے میں معاملات طے پائے اور چار ارب روپے مختص کیے گئے، صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈال رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحد کے ساتھ  6 سے 7 ویلیز ہیں، برف باری شروع ہوتے ہی نقل مکانی شروع ہو جاتی ہے، یہ کوئی کرائسز نہیں جسے کرائسز کی شکل دی جا رہی ہے، 11دسمبر کو ایک جرگہ ہوا جس میں  26 کے قریب مشران شامل تھے، جرگے نے ٹی ٹی پی سے ملاقات کی، صورت حال سے آگاہ کیا، مشران نے صوبائی حکومت سے مل کر صورت حال سے آگاہ کیا، جرگے اور صوبائی حکومت کے ساتھ ارجمنٹ ہوئی، ان علاقے میں آپریشن کئی سال پہلے ہوا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ ہوا، فوج نے عرصہ دراز سے آپریشن کو ترک کر دیا، آپریشن کا وہاں پر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس علاقے میں سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں سے غیرموجودگی ہے۔

اس ہیمپ میں ادویات اور دیگر اشیا کی کاشت ہوتی ہے، اس ہیمپ کی کاشت کا پیسہ ٹی ٹی پی کی جیب میں جاتا ہے،پاکستان میں بہت جگہوں پر ہمیپ کی کاشت ہو تی ہے، 12ہزارفی ایکڑ منافع کہیں نہیں ملا۔  11دسمبر کوجرگے کا اگلا مرحلہ24اور پھر 31دسمبر کو ہوا، یہ جرگہ اس سے کئی سال پہلے تشکیل دیا گیا، اس نوٹیفکیشن اور جرگے کی موجودگی میں ریڈار پر فوج کہاں نظرآرہی ہے، کےپی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ساری چیز کو انوکھا بنانے کی کوشش کی، لوگوں کو جن کیمپوں میں رکھا گیا، وہ ضروریات پوری نہیں کر رہے، کیمپوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنز سمیت تمام باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، صوبائی حکومت بتائے 4ارب روپے کہاں لگائے، صوبائی حکومت وہاں کے عوام کیلئے کوئی بہتری کرنا چاہتی ہے جو ہم تیار ہیں، کے پی کے عوام پاکستان کےعوام ہیں،ان کی بہتری کیلئے تیار ہیں۔ 

Share On Social Media

KARACHI

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

Read More

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.