جبوتی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک، 84 لاپتا

مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 139 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 84 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت یعنی آئی او ایم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے […]

بھارتی عدالت نے ’کاکروچ‘ تحریک کے رہنماؤں کو  رہا کر دیا، اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی طرف مارچ کا اعلان

بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی سیاسی تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے رہنماؤں نے حراست سے رہائی کے چند گھنٹے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام نے دارالحکومت نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات […]

اقرار الحسن کی گرفتاری یا اغوا؟ اہلِ خانہ کے تہلکہ خیز انکشافات، سنگین الزامات سامنے آگئے!

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکار رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اس دوران توڑ پھوڑ کے علاوہ اہلِ […]

خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، 12 اضلاع میں فوج تعیناتی کا فیصلہ متوقع

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کی سیکیورٹی صورت حال اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔ پشاور میں منعقدہ خصوصی سیکیورٹی اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، […]

دھرنے سے کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہمارا ایشو صرف دہشت گردی ہے، دھرنے کو مؤخر کرنے والی شرط پیپلز پارٹی کی تھی ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دھرنا ختم کریں۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں […]

کراچی کی نہر خیام پر فوڈ اسٹریٹ کی مبینہ تعمیر کی مخالفت کیوں؟

کراچی کے علاقے پوش علاقے کلفٹن میں واقع نہرِ خیام پر تجارتی پٹی اور مبینہ فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر کے خلاف ماہرین ماحولیات اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں مختلف شہری تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل مظاہرین نے تعمیراتی مقام پر پلے کارڈز […]