اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھولنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس گزاروں  کی سہولت کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں، یعنی ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے

اسٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں (بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں)، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی  کے ذریعے سرکاری لین دین کی ’اسپیشل کلیئرنگ‘ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔

 ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

Share On Social Media

KARACHI

خالد مقبول صدیقی کا نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی

Read More

میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا بزنس پارٹنر سے تفیتش کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم

Read More

TECHNOLOGY

پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوگا

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن، پہلا پاکستانی خلا باز 25

Read More

اٹلی نے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر میٹا کو 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا

اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے صارفین کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اینڈرائیڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.