سوئی گیس کمپنیوں کی تنظیم نو کا منصوبہ حتمی، 6 سے 8 ادارے بنانے کی تجویز

وفاقی حکومت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی تنظیم نو کا منصوبہ حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت دونوں کمپنیوں کو تقسیم کرکے 6 سے 8 چھوٹے ادارے قائم کیے جائیں گے.

مجوزہ منصوبے کے تحت گیس کی ترسیل، تقسیم اور فروخت کے کاروبار کو بھی الگ الگ کیا جائے گا، جس کا مقصد گیس کے شعبے میں اجارہ داری ختم کرکے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق اصلاحاتی منصوبے کا خلاصہ وزیراعظم شہباز شریف کو اصولی منظوری اور رہنمائی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم سے یہ بھی طے کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ منصوبے کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ، مشترکہ مفادات کونسل یا پارلیمنٹ سے حاصل کی جائے۔

منصوبہ عالمی بینک، کے پی ایم جی اور ووڈ میکنزی کی تکنیکی معاونت سے تیار کیا گیا ہے، جب کہ آئی ایم ایف کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اجازت کے بعد ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جو آئینی، قانونی، مالیاتی اور ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے میں معاونت کریں گے۔

اس عمل میں 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں، جب کہ اصلاحاتی منصوبے پر عملی پیش رفت 2027 کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت دونوں سوئی کمپنیوں کے گیس کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو گیس کی خرید و فروخت اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے الگ کیا جائے گا، تاکہ نیٹ ورک چلانے والی کمپنیوں کا گیس فروخت کرنے میں بھی براہ راست مفاد نہ رہے۔

اس طرح نجی کمپنیوں کو بھی گیس کی فراہمی کے کاروبار میں مقابلے کا موقع مل سکے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کم از کم 4 گیس سپلائی کمپنیاں قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جن میں 2 مسابقتی کمپنیاں تجارتی اور صنعتی صارفین کو گیس فراہم کریں گی، جب کہ 2 ریگولیٹڈ ادارے گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کریں گے۔

سوئی کمپنیوں کو پہلے سال اپنے سپلائی اور صارفین کے پورٹ فولیو کا 20 فیصد حصہ مسابقتی کمپنیوں کے لیے کھولنا ہوگا، جس میں اگلے 2 سال تک سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اس طرح مجموعی طور پر 60 فیصد مارکیٹ مسابقت کے لیے دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا گردشی قرضہ ایک خصوصی ادارے میں منتقل کرنے کی تجویز ہے۔ اس ادارے کے اخراجات صارفین کے بلوں میں قرضوں کی ادائیگی کے سرچارج کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔

مالیاتی تخمینوں کے مطابق ایس این جی پی ایل کے ترسیلی اور مسابقتی سپلائی شعبوں کو بالترتیب 24 ارب اور 36 ارب روپے منافع متوقع ہے، تاہم گھریلو صارفین کے شعبے کو 158 ارب روپے خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس خسارے کے ازالے کے لیے گیس قیمتوں میں بتدریج اضافے اور گھریلو بلنگ سلیب 12 سے کم کرکے ایک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مستحق صارفین کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کے گھریلو صارفین والے شعبے کو بھی 59 ارب روپے خسارہ متوقع ہے، جب کہ اس کے ترسیلی اور مسابقتی کاروبار کو بالترتیب 27.4 ارب اور 19.6 ارب روپے منافع ہوسکتا ہے۔

منصوبے کے تحت مالی سال 2027 سے 2032 تک ایس این جی پی ایل کے لیے 736 ارب روپے اور ایس ایس جی سی کے لیے 390 ارب روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی، اس مقصد کے لیے کے الیکٹرک کے طرز پر کئی سالہ ٹیرف متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

امریکی اور چینی صدور کی اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر اتفاق

چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکا کو دنیا کی دو بڑی طاقتیں

Read More

انسانی دماغ کا ‘ری سیٹ بٹن’ دریافت؛ کیا اب ڈپریشن اور ذہنی تھکن ماضی کا قصہ بن جائے گی؟

طبی ماہرین اور نیورو سائنٹسٹس نے انسانی دماغ کے اندر ایک ایسا حصہ دریافت کرنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.