شین ژو 24 مشن کی روانگی ، پاکستانی خلا باز بھی تاریخ رقم کرنے کو تیار

پاکستان اور چین کا مشترکہ خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کل (25 نومبر) خلا میں روانہ ہوگا جس میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی سائنسی ماہر کی حیثیت سے چینی خلا بازوں کے ہمراہ خلائی سفر کریں گے۔

مشن کی روانگی کے لیے چین کے جی چوان لانچ سینٹر پر تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ روانگی سے قبل خلا باز عملے نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں مشن کی تیاریوں، تربیت اور سائنسی مقاصد سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران محمد ذیشان علی نے کہا کہ چینی خلا بازوں کے ساتھ خلائی مشن پر جانا ان کے اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی اور وہ خلا میں سائنسی تحقیق اور تجربات کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت اور تیاری کا تجربہ شاندار اور یادگار رہا جبکہ مشن کے دوران کیے جانے والے سائنسی تجربات پاکستانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔

بریفنگ میں چینی خلا بازوں نے بتایا کہ مشن کی کامیابی کے لیے عملے کو سخت تربیتی مراحل سے گزارا گیا ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ تیاریوں کے دوران عملے کے ارکان کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے اور ٹیم ورک مشن کے سائنسی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چینی خلا بازوں نے مستقبل میں بھی بین الاقوامی خلا بازوں کے ساتھ خلائی تحقیق میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مشن کی روانگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو شین ژو 24 کے 3 رکنی عملے میں شامل کیا گیا ہے جو کسی انسان بردار خلائی مشن میں شرکت کرنے والے پہلے بین الاقوامی خلا باز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے بھی پہلے بین الاقوامی خلا باز ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، 435 موبائل برآمد

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔  کراچی کے

Read More

افغان طالبان نے دہشت گردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو

Read More

TECHNOLOGY

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

دنیا بھر میں کروڑوں نئے افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے ہیں لیکن سائبر جرائم پیشہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.