امریکی حملوں کا ہرجانہ، ایران نے 290 ارب ڈالر کا مطالبہ کر دیا

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں تہران نے واشنگٹن سے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی عدالتیں امریکا کو بھاری ہرجانہ ادا کرنے کا پابند قرار دے چکی ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کے توانائی، صنعتی، دفاعی اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ جون میں پاکستان کی ثالثی سے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی 14 نکاتی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں ایران کی تعمیرِ نو اور اقتصادی بحالی کیلیے 300 ارب ڈالر کے منصوبے کی شق شامل کی گئی تھی۔ اس کے تحت امریکا نے علاقائی شراکت داروں کیساتھ مل کر متفقہ منصوبہ تیار کرنا تھا، تاہم اختلافات پیدا ہونے کے باعث معاہدہ نہ ہو سکا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے مرکز برائے وکلاء کے سربراہ حسن عبداللہیان پور نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عدالتوں نے امریکی اقدامات کے خلاف مقدمات میں 290 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک کے خلاف بھی متعدد مقدمات دائر کیے گئے ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان ممالک نے اپنی سرزمین امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

ایران کئی دہائیوں سے امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے، جن کی بنیادی وجوہات میں اس کا جوہری پروگرام بھی شامل ہے۔ ان پابندیوں نے ایرانی معیشت، تجارت اور بین الاقوامی مالیاتی روابط کو شدید متاثر کیا ہے۔

خیال رہے ایک روز قبل ایران نے میناب کے اسکول پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے معاملے پر امریکا اور 4 یورپی ممالک کی عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے نائب صدر برائے قانونی امور مجید انصاری نے بتایا کہ یہ قانونی کارروائیاں ان عدالتوں میں شروع کی گئی ہیں جنہوں نے ان مقدمات کی سماعت کا دائرہ اختیار قبول کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ

Read More

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.