پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک کے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اگر نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ملک میں کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں پیر کو ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 20 سال سے پاکستان کی سیاست میں ہیں اور اس سے تھوڑا کم عرصے سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، ان کا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہا ہے۔ لیکن اگر وہ خود مایوس ہیں تو پاکستان کے نوجوانوں کا کیا عالم ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری ری سیٹ کے ذریعے ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو بحال کرنا ہے، عدالتوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، الیکشن اور احتساب کے نظام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔



































