پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ’زیک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ‘ کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب

کائنہ عرفان نے تقریب کے دوران پیش کیے جانے والے ہر کلام کے ساتھ پسِ منظر میں بہترین تصویری پیشکش (Visual Presentation) کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ محمد ابراہیم (او لیول): انھوں نے ’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘ کے موضوع پر تصور پاکستان اور حقیقی پاکستان کا نہایت جامع تقابلی جائزہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت بارہویں جماعت کی طالبہ عروہ مدثر نے نہایت عمدہ اور پُراعتماد انداز میں کی اور مترنم کلام اقبال پڑھ کر محفل کو چار چاند لگا دئے.

تقریب میں طلباء کے والدین اور زیک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے دیگر طلباء کی بطور ناظرین بڑی تعداد میں شرکت سے لائبریری میں خوب گہما گہمی رہی۔ تقریب کے معزز مہمانانِ خصوصی میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں.محترمہ تسنیم کوثر: لاہور سے تشریف لائی ہوئی معروف شخصیت، جو سوشل میڈیا پر خواتین کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے منفرد انداز میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ نوید صدیقی: برطانیہ کی باتھ سپا یونیورسٹی (Bath Spa University) کے راس الخیمہ کیمپس اور دیگر عالمی جامعات سے منسلک ماہرِ تعلیم اور زیک انٹرنیشنل کے یونیورسٹی پروگرامز کے سربراہ۔ محترمہ عائشہ شیخ عاشی: یو اے ای کی معروف شاعرہ اور پیشے کے لحاظ سے ایک ممتاز بینکر۔ محترمہ شیرین: اردو ادب کی استاد اور شاعرہ۔ فرہاد جبرائیل: صاحبِ طرز شاعر اور یو اے ای کے ایک نمایاں تعلیمی ادارے سے وابستہ استاد۔ تمام مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور علامہ اقبال کی شاعری، ان کے افکار اور فلسفۂ خودی کی اہمیت پر بچوں سے فکر انگیز گفتگو کی۔ تقریب کے اختتام پر زیک انٹرنیشنل َنسٹیٹیوٹ کی جانب سے طلباء میں اسناد (سرٹیفکیٹس) اور لائبریری کی مناسبت سے کتابوں کے تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ ان میں مطالعے کا شوق پروان چڑھ سکے۔. او لیول کے طالب علم محمد شاہجہان کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مسلسل بہترین کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا. زیک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل نبراس سہیل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو کتاب اور اپنے عظیم مفکرین کے فلسفے سے جوڑنے کے لیے ایسی علمی محافل کا انعقاد ناگزیر ہے۔ آخر میں انھوں نے نیاز مسلم لائبریری کے انچارج نیر سروش اور پاکستان کلچر کمیٹی کے سربراہ محمد طہٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کے بھرپور تعاون سے طلباء کو ایسی خوبصورت علمی و ادبی محافل سجانے کا موقع ملتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے کمائی کا قانون مزید سخت کر دیا، واچ ٹائم کی شرط دگنی

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کی شرائط مزید

Read More

اے آئی ماڈلز کی پے در پے بغاوت میں اسرائیل کا نام سامنے آگیا

اے آئی کی دنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایسے واقعات سامنے آئے ہیں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.