جرمنی: 70 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

جرمنی میں 70 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں 46 سالہ ماہرِ امراضِ اطفال کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مشرقی جرمنی کے شہر ناوین اور راتینو میں 2013 سے 2025 کے دوران کلینکس میں کام کرنے والے ڈاکٹر پر بچوں کے استحصال سے متعلق 130 سے زائد جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت میں الزامات پڑھ کر سنائے جانے کے بعد ڈاکٹر نے بیشتر واقعات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے سابقہ اعترافات کی توثیق کی اور گہرے احساسِ جرم کا اظہار کیا

استغاثہ کے مطابق زیادہ تر واقعات میں ڈاکٹر بچوں کے کمروں میں داخل ہوتا اور انہیں کپڑے اتارنے کی ہدایت دیتا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور بعض اوقات ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ متاثرہ بچوں کی اکثریت لڑکوں پر مشتمل ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.