حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، عوام کو ریلیف اور پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اولین ایجنڈا

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق، مذاکراتی اجلاس آج دن 11 بجے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوگا۔

مذاکرات میں حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  اور  جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے مذاکراتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ میں موجود امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آگاہی اور ضروری رہنمائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی اور اولین مقصد عوام کو فوری و مؤثر ریلیف دلانا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو وسیع ریلیف دینے اورپیٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ ممکن بنانے کا معاملہ فوری طے کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا ’حکومت جماعت اسلامی کو اس کا کریڈٹ دے یا نہ دے، اگر عوام کو ریلیف مل جاتا ہے تو یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔‘

نائب امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو ترکیہ سے واپسی پر امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.