ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا سے مذاکرات ممکن نہیں: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا واحد راستہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 شرائط کو تسلیم کرنا ہے، ان شرائط کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکا کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں کسی پیشرفت کے لیے تہران کی سات شرائط تسلیم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی شرائط سے ثالثوں کو کئی مرتبہ آگاہ کر چکا ہے اور امریکا کو بھی ان مطالبات کا علم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے یا اسے لالچ دینے کی پالیسی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

محمد باقر قالیباف کے بیان کے مطابق ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی شرائط پر قائم ہے اور ان مطالبات کو پورا کیے بغیر بات چیت میں پیشرفت ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے لیے متعدد مطالبات پیش کر رکھے ہیں، جن میں بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کا خاتمہ شامل ہیں۔

ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے لیے اس کے مطالبات کو تسلیم کرنا ضروری ہے، جبکہ ایرانی قیادت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ دباؤ کے ذریعے تہران کو اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

واضح رہے بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران اپنے سات روزہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ایسی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے جن کے ذریعے اس منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان آئی ٹی اور اے آئی ایکسپورٹ مزید کتنی بڑھ سکتی ہیں اور کیسے؟

پاکستان کی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری ملکی معیشت کے ان چند شعبوں میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.