سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے 150 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی جس کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنے کو بہتر بنانا اور مقامی حکومتی اداروں کے مالی انتظام کو مضبوط کرنا ہے۔

سندھ پراپرٹی ریونیو اینہانسمنٹ پروگرام کے تحت، حکومت نے کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو 2.3 ارب روپے سے بڑھا کر 25.5 ارب روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کابینہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق، عالمی بینک پروگرام برائے نتائج کے جزو کے لیے 110 ملین ڈالر اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے 40 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

سندھ حکومت پروگرام برائے نتائج سے منسلک رقم کے 20 فیصد کے اضافی حصے کے طور پر اپنا حصہ ڈالے گی۔

اس پروگرام میں دیگر شہری مقامی کونسلوں میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کو جدید بنانے اور 45 منتخب مقامی کونسلوں کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا بھی تصور پیش کیا گیا ہے۔

انٹیگریٹڈ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کی بھی منظوری

اس کے ساتھ ہی کابینہ نے مقامی حکومتی اداروں میں مالی انتظام اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انٹیگریٹڈ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔

اس پیکج میں فنانسنگ اور عمل درآمد کے معاہدے نتائج کی جانچ کا فریم ورک، تصدیقی طریقہ کار اور ماحولیاتی و سماجی تحفظات شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اسے کابینہ میں بعد از منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

عالمی بینک کا بورڈ 30 اکتوبر کو اس پروگرام پیکج پر غور کرے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.