حنا جاوید قتل کیس: تینوں نامزد ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

حنا جاوید قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ  سامنے آ گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان ارشد کا ڈی این اے مقتولہ حنا جاوید کے ناخنوں کے نمونوں سے میچ کرگیا۔ ملزمان میں مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر، سسر فیاض اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد شامل ہیں۔

45 سالہ حنا جاوید کی لاش 20 اگست کی صبح ان کے گھر کے باتھ روم سے ملی تھی۔ مقتولہ سینیٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرتی تھیں۔

واقعے کے وقت حنا جاوید کے دونوں ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے، ان کے منہ پر کپڑا بندھا تھا، جبکہ گلے میں بجلی کی تار اور چادر کا پھندا لگا ہوا تھا۔

ڈی این اے رپورٹ کی سمری کے مطابق مقتولہ کے ڈی این اے نمونے ان کے شوہر، سسر اور گھریلو ملازم سے مطابقت رکھتے ہیں۔ تاہم، مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر

Read More

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.