ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ملتان کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شیر شاہ پل کے قریب پیش آنیوالے اس حادثے میں ٹرین کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ متعدد مسافر بوگیوں میں پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوع پر خوف و ہراس پھیل گیا اور متاثرہ بوگیوں سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مسافروں کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے ریلیف ٹرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، جبکہ متاثرہ مسافر اپنا سامان لے کر ریلوے ٹریک کے کنارے موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.