ٹرمپ کا ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان: عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو نمایاں اضافے کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں سستے ہوگئے ہیں۔

جمعے کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے سے متعلق بیان بتایا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آج دوپہر کے بعد برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت ایک ڈالر 10 سینٹ یعنی تقریباً 1.1 فیصد کمی کے بعد 103.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح عالمی معیار کا امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 49 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 91 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خام تیل کی ترسیل پرانی سطح پر بحال ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے بھی انتخابی ریلی سے خطاب میں تیل قیمتوں میں اضافے کو مصنوعی اور تیل کمپنیوں کے زیادہ منافع کمانے کی لالچ کو ٹھہرایا تھا تاہم ماہرین اس کی وجہ ریفائنری میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ سے ایران نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جہاں ے دنیا کو تیل و گیس کی بڑی مقدار ترسیل کی جاتی ہے جب کہ حوثیوں نے باب المندب میں سعودی بحریہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.