یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرکے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

یونان سے ملک بدر کیے گئے 40 پاکستانی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں امیگریشن حکام نے ان کے کوائف اور مقدمات کا انفرادی طور پر جائزہ لیا۔ حکام کے مطابق بیشتر پاکستانی قانونی طریقے سے ہوائی سفر کے ذریعے ملک سے روانہ ہوئے تھے، تاہم بعد میں غیرقانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیے گئے۔

حکام کے مطابق ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہریوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، جبکہ ایک شہری اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ ان افراد نے مبینہ طور پر لیبیا کے راستے غیرقانونی طور پر یونان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد انہیں مختلف حراستی مراکز میں رکھا گیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد کے بعد ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے ہر شہری کے کیس کا الگ الگ جائزہ لیا۔ اب ان افراد سے متعلقہ علاقوں میں ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکلز تحقیقات کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے مبینہ سہولت کاروں کی نشاندہی کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے مستند سفری دستاویزات حاصل کریں اور قانونی طریقہ کار اختیار کریں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن جانچ سخت کردی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی پیشگی تصدیق کے لیے کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں مسافر روانگی سے پہلے اپنے کاغذات کی تصدیق کراسکتے ہیں۔

یونانی پولیس کے ایک الگ اعلامیے کے مطابق یونان سے 40 پاکستانیوں اور 10 جارجیائی شہریوں کو خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا گیا۔ یہ مشترکہ کارروائی یونانی حکام نے یورپی سرحدی و ساحلی محافظ ادارے فرونٹیکس کی مالی معاونت اور رابطہ کاری سے کی، جبکہ قبرص نے بھی اس میں حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کے علاوہ طبی عملہ، ترجمان اور دیگر متعلقہ نمائندے بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسمبلی کمیٹی کے الیکٹرک پر شدید برہم: سی ای او کے وارنٹ گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں جاری غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران پر سندھ اسمبلی کی خصوصی

Read More

فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں “ویمنز لیڈرشپ اینڈ اکنامک فورم” کا کامیاب انعقاد

، فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں قائدین، جدت پسندوں اور سماجی رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ: لنکڈ ڈیوائسز پر چیٹ بند ہو جائے گی، یہ فیچر کس کا راستہ روکنے کے لیے ہے؟

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر ’ریسٹرکٹڈ چیٹ‘ متعارف کرا

Read More

اے آئی ماڈلز کو درد محسوس ہونے کا دعویٰ، تجربے نے نئی بحث چھیڑ دی

اے آئی کو درد محسوس ہونے کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.