پاناما میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ: 45 سے زائد جھٹکوں سے متعدد عمارتیں زمین بوس

جنوبی پاناما میں 7.7 اور 6.6 شدت کے دو زلزلوں اور ان کے بعد تسلسل کے ساتھ آنے والے آفٹر شاکس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے باعث مرکز کے قریب واقع متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ حفاظت کے پیشِ نظر ملک بھر میں لوگوں کو عمارتوں سے باہر نکال لیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے ابتدائی جھٹکے ہمسایہ ملک کولمبیا میں بھی محسوس کیے گئے، جس کا مرکز صوبہ ہیریرا کے دور افتادہ علاقے پیٹالوزا اریبا سے تقریباً دس کلومیٹر جنوب مغرب میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جیولوجیکل سروے نے پہلے اس کی شدت آٹھ بتائی تھی جسے بعد میں ترمیم کر کے 7.5 اور پھر 7.7 کردیا گیا۔

زلزلے کا مرکز بننے والے صوبہ ہیریرا کے ساٹھ سالہ رہائشی روزینڈو ڈومنگویز نے فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے زلزلے کا انتہائی شدید جھٹکا محسوس کیا جس کی وجہ سے باورچی خانے میں رکھی چیزیں نیچے گر گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ”اگرچہ ہم اب ٹھیک ہیں لیکن بہت ڈرے ہوئے ہیں اور تمام لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر موجود ہیں۔“

زلزلے کے بعد 5.7، 5.5 اور 5.2 شدت کے متعدد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا اور یونیورسٹی آف پاناما کے ماہرینِ ارضیات نے پینتالیس سے زائد جھٹکے ریکارڈ کیے جن میں سے بیشتر کم شدت کے تھے۔

زلزلوں کے اس پے در پے سلسلے کے باوجود پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کی شام تک حکام کو کسی بھی جانی نقصان یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔

صدر ہوزے راؤل ملینو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی قدرتی آفات کے لیے کوئی بھی شخص پہلے سے تیار نہیں ہوتا اور نہ ہی کبھی کوئی اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکتا ہے۔ فی الوقت امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز

Read More

TECHNOLOGY

ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت، کنٹینٹ کری ایٹرز کےلیے مالی پیکیج کی پیشکش

ڈیجیٹل ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کے پیشِ نظر، یوٹیوب نے

Read More

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.