بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط اور ہدایات پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی کے نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس نئے نظام کا بنیادی مقصد بجلی اور گیس کی رعایت اور سبسڈی کو صرف واقعی مستحق اور کم آمدنی والے صارفین تک محدود کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بجلی کے شعبے میں سبسڈی کا نیا طریقہ کار جنوری 2027ء سے نافذ کیا جائے گا، جبکہ گیس صارفین کے لیے یہ نیا نظام یکم جولائی 2027ء سے متعارف کرائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس نئے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے پاور ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی ایک خصوصی سماجی و اقتصادی رجسٹری بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مستحق صارفین کی رجسٹریشن کا یہ اہم ہدف رواں برس نومبر تک مکمل کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔

شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مکمل تصدیق کے بعد اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بنیادی ریکارڈ سے جوڑ دیا جائے گا، تاکہ نئی رجسٹری کے ذریعے صرف انہی لوگوں کی نشاندہی ممکن ہو سکے جو واقعی مالی مدد اور سبسڈی کے حقدار ہیں۔

اس عمل سے جنوری 2027ء تک بجلی میں ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی اور کراس سبسڈی کا پرانا نظام ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا اور گیس صارفین کو بھی یکم جولائی 2027ء سے اسی ڈیٹا بیس سے منسلک کر دیا جائے گا۔

توانائی کے شعبے پر طویل عرصے سے موجود گردشی قرضے کے بھاری دباؤ کو کم کرنے کے لیے سبسڈی کے اس پورے ڈھانچے میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بھی بنیادی ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے جاری تیاریوں پر آئی ایم ایف کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا ہے تاکہ گردشی قرضوں کے مستقل خاتمے اور شعبے کی بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں.

Read More

 پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

جیکب آباد کے علاقے میرپور بوریرو میں پسند کی شادی کے تنازع پر مشتعل افراد

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.