پیٹرول پر رعایت ختم کرنے کی ہدایت: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستانی حکام کے درمیان سات ارب ڈالر کے 37 ماہ کے توسیع شدہ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے اور 28 ماہ کے ریسیلینس اینڈ سسٹینبلٹی سہولت (آ آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے پر اسٹاف لیول کا اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2026 کے لیے آرٹیکل فور کے تحت مشاورتی عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا کی قیادت میں نمائندہ وفد نے 23 ستمبر سے سات اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے۔

اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 210 ملین ڈالر یعنی مجموعی طور پر 1.21 ارب ڈالر کی رقم مل سکے گی۔

اس رقم کی منتقلی کے بعد دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو ملنے والی کل رقم تقریباً 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے مذاکرات کے اختتام پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام نے مالیاتی پروگرام کی بدولت مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ٹھوس پالیسیوں کے باعث معاشی استحکام کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں حقیقی جی ڈی پی کی شرحِ نمو چار فیصد تک پہنچی، اور اگرچہ توانائی کی بلند قیمتوں اور سپلائی چین کے مسائل نے معاشی رفتاری کو کچھ متاثر کیا، تاہم رواں سال میں مجموعی نمو 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ مئی میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ستمبر میں کم ہو کر 10.3 فیصد پر آ گئی جبکہ نان فوڈ و نان انرجی کور مہنگائی بھی قابو میں رہی۔

مضبوط ترسیلاتِ زر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ متوازن رہا اور ستمبر کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر تقریباً 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مارکیٹ تک دوبارہ رسائی پاکستان کی پالیسیوں کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے، تاہم جیو پولیٹیکل کشیدگی، ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مالیاتی سختی کے باعث معاشی خطرات اب بھی برقرار ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستانی حکومت نے مستحکم معاشی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کی ترجیحات میں سخت مالیاتی پالیسی کا تسلسل، جی ڈی پی کے دو فیصد پرائمری سرپلس کے ساتھ مالی سال 2027 کے بجٹ پر مکمل عملدرآمد، اور ٹیکس نظام کی اصلاحات شامل ہیں تاکہ عوامی قرضے میں پائیدار کمی لائی جا سکے۔

حکومت نے صحت اور تعلیم کے اخراجات کو جی ڈی پی کے 2.2 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد کر دیا ہے اور اسے اگلے سال میں 2.8 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید برآں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے ٹارگٹڈ سوشل نقد امدادی پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جبکہ ایندھن پر دی جانے والی عمومی رعایت کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مہنگائی پر مکمل قابو پانے کے لیے سخت زری پالیسی برقرار رکھے اور ایکسچینج ریٹ کی لچک کو جاری رکھے تاکہ بیرونی جھٹکوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

توانائی کے شعبے میں آئی ایم ایف نے وقت پر ٹیرف میں ردوبدل اور اخراجات میں کمی کی اصلاحات کو گردش قرضے کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ آرٹیکل فور کے تحت مشاورتی عمل کے دوران اقتصادی اصلاحات، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی، سرکاری اداروں کے نظم و ضبط کی بہتری، اور نیب و دیگر انسدادِ کرپشن اداروں کی تقویت پر زور دیا گیا تاکہ روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ آر ایس ایف پروگرام کے تحت ماحول دوست منصوبوں اور آبی وسائل کی قیمتوں کے تعین پر کام جاری ہے۔ مذاکرات کے آخری مرحلے میں آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا نے وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کے ساتھ پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد کے کیو بلاک میں اختتامی سیشن میں شرکت کی، جہاں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آئی ایم ایف کے مقامی نمائندے ماہر بنچی بھی موجود تھے، اور مشن نے پاکستانی حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.