امریکا چین سائبر جنگ میں شدت، چینی ہیکرز نے امریکی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا

چین سے تعلق رکھنے والے سائبر ہیکرز نے امریکی مصنوعی ذہانت ’اے آئی‘ پالیسی سے متعلق حساس معلومات اور ای میلز چرانے کے لیے سابق امریکی اعلیٰ عہدیدار کا سوانگ رچا کر تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں کے ماہرین کو نشانہ بنایا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی ’پروف پوائنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد امریکی اے آئی حکمت عملی اور قومی پالیسیوں تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے وائٹ ہاؤس کے آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور ’اینتھروپک‘ کی اعلیٰ عہدیدار لِین پارکر کی جعلی شناخت استعمال کی

ہیکرز نے اے آئی کے فروغ اور باہمی تعاون کا جھانسہ دے کر ماہرین کو پاس ورڈ چرانے والی ویب سائٹس پر بھیجنے کی کوشش کی۔

متاثرہ افراد اور سائبر حملے کا دائرہ کار

پروف پوائنٹ کے مطابق اس مہم کے تحت 10 سے کم افراد کو ہدف بنایا گیا، جن میں قومی اے آئی اسٹریٹجی، ریگولیشن اور ایکسپورٹ کنٹرول پر کام کرنے والے ماہرین شامل تھے۔

پنسلوانیا کے ’پین سینٹر آن میڈیا، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیموکریسی‘ کے سربراہ ایلکس اینگلر بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ لِین پارکر نے تصدیق کی کہ رواں برس جولائی میں کم از کم 2 افراد کو یہ مشکوک پیغامات موصول ہوئے تھے۔

چین اور امریکا کے درمیان اے آئی کی دوڑ

واضح رہے یہ کارروائی امریکا اور چین کے درمیان تکنیکی برتری کی رقابت کا شاخسانہ ہے۔ لِین پارکر کا کہنا ہے کہ اے آئی پالیسی سے وابستہ افراد سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش حیران کن نہیں ہے۔

پروف پوائنٹ کے محقق مارک کیلی کے مطابق خطرات پیدا کرنے والا یہ گروپ چینی حکومت کے مفادات کے لیے کام کرتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق ’TA419‘ نامی یہ چینی ہیکنگ گروپ 2025 سے امریکا اور جاپان کے اداروں، فوج، دفاعی کمپنیوں اور لا فرموں سے پاس ورڈ چرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ انکشاف واشنگٹن میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے اے آئی واقعات کی رپورٹنگ کے لیے مواصلاتی چینل قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.